موجودہ صورتحال دیکھ کر مشرف اچھے لگنے لگے ہیں، ایاز صادق

  موجودہ صورتحال دیکھ کر مشرف اچھے لگنے لگے ہیں، ایاز صادق

 اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے طور طریقے دیکھ کر ہٹلر اور ہلاکو بھی شرما جائے اور موجودہ صورتحال دیکھ کر مشرف صاحب اچھے لگنے لگے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق اور مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں جھوٹ کی گردان سنائی لیکن مسلم لیگ ن پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی، شہزاد اکبر شوق سے عدالت میں جائیں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے شہزاد اکبر کی باتوں میں آکر جھوٹا الزام لگایا، شہباز شریف کے ڈیلی میل کو نوٹس پر برطانوی اخبار کا جواب آگیا ہے، ڈیلی میل نے کہا ہے کہ 14 دن سے پہلے باضابطہ جواب نہیں دے سکتے۔ایاز صادق 

مزید : صفحہ اول


loading...