صوابی میں یوم ِشہدائے پولیس کے موقع پر واک کا اہتمام

صوابی میں یوم ِشہدائے پولیس کے موقع پر واک کا اہتمام

صوابی (بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پولیس آفسران و علاقہ مشران،میڈیا برادران تاجران اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے زیدہ بازار میں خصوصی واک کیا۔ جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حاجی سیف علی ایس ایچ او زیدہ راز محمد خان،بیٹ آفسران اے ایس آئی صفدر خان،نعیم خان،شوکت خان، علماء کرام،، تاجر تنظیموں کے راہنماوں، سماجی کارکنان اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، خصوصی واک ڈھیرے شاہ سے شروع ہو کر زیدہ جنازہ گاہ چوک بازار پر اختتام پذیر ہوئی، اس دوران دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایثال ثواب کے لیے انہیں خصوصی دعائیں کی گئی، واک کے دوران شہریوں نے پولیس اہلکاروں اور دیگر شرکاء پر خراج عقیدت پیش کیا۔اور پولیس کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر ڈی ایس پی حاجی سیف علی خان،ایس ایچ او زیدہ راز محمد خان،اے ایس آئی صفدر خان اور علاقہ نمائندہ نے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس جوانوں اور افسران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے ملک میں امن قائم کیا جبکہ آئندہ کے لئے بھی پولیس اہلکار امن و امان کے قیام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ضلع میں امن قائم کرنے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جوانوں کی قربانیوں کی بدولت شہر میں امن قائم کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ماضی میں قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جبکہ آئندہ کے لئے بھی ضرورت پڑنے پر قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں گے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...