کوئٹہ، تھانہ سٹی کے قریب بم دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت 5افرا د شہید، 34شدید زخمی 

  کوئٹہ، تھانہ سٹی کے قریب بم دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت 5افرا د شہید، 34شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید جبکہ پولیس اہلکاروں، خاتون اور بچوں سمیت 34فراد زخمی ہوگئے، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس حکام کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں میزان چوک پر سٹی تھانے کے قریب ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ شفاعت مرزا پولیس موبائل میں گشت کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد شہید جبکہ بچوں اور خاتون سمیت 34افراد زخمی ہوگئے،دھماکہ اتناا شدید تھاکہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، دھماکے کی شد ت سے قریبی عمارتوں،دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کے بعد پولیس،ایف سی اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق دھماکے میں 5 افراد شہید جبکہ 32افراد زخمی ہوئے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہدا ء میں جمال الدین، شراف الدین، علی شاہ، عین اللہ اور شاہداحمد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نصیب اللہ،سالہ سالہ محمد،تیمور،محمدصادق، محمد فرید، عبدالغفار،نصراللہ، شاہد، ضیاء الرحمن، میراحمد،محصیب اللہ،چھ سالہ بچی مذکورہ، نصیب اللہ، نادر علی،عبیداللہ، شہروز شکیل،حسنین، ضیاء الرحمن، شفاعت اللہ، آسیہ، میرمحمد،،عبدالرحمن، عبدالواحد، رضیہ،سردار خان، محمد جابر،نعمت اللہ، نصیب اللہ، ریحان اللہ، نصراللہ، باز محمد،حفیظ اللہ، شاہد حسین، زرینہ شامل ہیں، زخمیوں میں چار افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد محکمہ صحت نے کوئٹہ شہرکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی جبکہ وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت پولیس و سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کا جائزہ لیا،سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کر نے کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ کوئٹہ شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، واضح رہے میزان چوک کوئٹہ شہر کا وسطی بارونق اور رش والا علاقہ ہے،دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر خریداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کوئٹہ دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -