صوابی‘ پہاڑی تودہ گرنے سے محنت کش جاں بحق

صوابی‘ پہاڑی تودہ گرنے سے محنت کش جاں بحق

  



صوابی(بیورو رپورٹ)بام خیل ضلع صوابی میں پہاڑی تودہ گر جانے سے ملبے تلے دب جانے سے محنت کش جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ ایکسویٹر بھی بھاری ملبے میں پھنس گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بارہ بجے کے بعد موضع بام خیل ضلع صوابی میں فضل قیوم کی لیز /درنگ میں سلائیڈنگ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جعفر ولد عبدالکریم سکنہ بام خیل ایکسویٹر سمیت ملبے میں پھنس گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور محکمہ معدنیات کے ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے مائنز ریکسیو ٹیم جو کہ ریسکیو انچارج اور سینئر انسپکٹر آف مائنز کی سر براہی میں تقریباً دس گھنٹے کی کوششوں کے بعد جاں بحق مزدور کو ملبے سے نکالا اور مائنز ریسکیو ایمبولینس میں اس کی لاش کو گھر کو پہنچایا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...