وزیراعلی سندھ2 معذور بچوں کو وہیل چیئر پر بیٹھا دیکھ کر رک گئے

وزیراعلی سندھ2 معذور بچوں کو وہیل چیئر پر بیٹھا دیکھ کر رک گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ شاہراہ فیصل پر 2 معذور بچوں کو وہیل چیئر پر بیٹھا دیکھ کر رک گئے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ شاہراہ فیصل پر 2 معذور بچوں کو وہیل چیئر پر بیٹھا دیکھ کر رک گئے، دونوں بچے جیکب آباد سے بلوچ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بچوں سے بھیک منگوائی جارہی تھی، وزیر اعلی سندھ نے بچوں سے پیار بھرے لہجے میں بات کی اور دیکھا وہ معذور نہیں تھے، وزیراعلی نے بچوں کو پیار بھی کیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو کمشنر آفیس بھیج دیا اور وہاں بچوں کو کھانے کھلانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے مزید ہدایت کی کہ بچوں کے والدین کو بلاو اور ان سے بات کریں کہ یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر والدین بچوں کی کفالت نہیں کرسکتے تو وہ خود کریں گے۔وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چھوٹے معصوم بچوں سے معذوری ظاہر کروا کر ان سے بھیک منگوانا ناقابل معافی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...