فوڈ اتھارٹی کی مختلف دکانوں اور ڈیری فارموں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

فوڈ اتھارٹی کی مختلف دکانوں اور ڈیری فارموں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا ہ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی خصوصی ہدایت پر بنوں بازار میں مختلف دکانوں اور ڈیری فارموں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، چھاپوں کے دوران مختلف دکانوں کو سیل اور متعدد کو جرمانہ کیا گیا۔ فوڈاتھارٹی بنوں ٹیم کے ہمراہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم بھی اس موقع پر موجو د تھی۔ چھاپوں کے دوران دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں پر نظریں مرکوز کی گئیں اور دودھ کے نمونے کی چیکنگ کے نتیجے میں چار دکانوں کو سیل اور متعدد کو جرمانہ کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی بنوں کی ٹیم نے واضح کیا کہ ضلع بنوں میں ملاوٹ سے پاک اشیاء کی دستیابی یقینی بنانا ہی ہمارا مقصد ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی رکاوٹ اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔