ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز سے خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز سے خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے مرکز کے باہر سے پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی ویگو گاڑی چوری ہوگئی ہے،ایم کیوایم نے گاڑی چوری ہونے کی درخواست نیو ٹاؤن تھانے میں جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز کے دفتر کے باہر سے پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی پک اپ ویگو گاڑی چوری ہوگئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے مرکز پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیدل چلتے دو ملزمان ایم کیو ایم کے مرکز کی جانب آتے ہیں۔ کچھ دیر بعد ملزمان گاڑی لے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔گاڑی ایم کیو ایم پاکستان کی ذیلی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس کا ماڈل 2013 کا ہے۔ایم کیوایم کی جانب سے گاڑی چوری ہونے کی درخواست نیو ٹاؤن تھانے میں جمع کرادی گئی ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -