ملک بھر میں رواں بارشو ں سے 76افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، این ڈی  ایم اے 

  ملک بھر میں رواں بارشو ں سے 76افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، این ڈی ...

اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اب تک 76افرادجاں بحق جبکہ71افراد زخمی ہوچکے، متاثرہ علاقوں میں اب تک اشیائے خوردونوش کے 18.35ٹن، 727ٹنٹس،1000 مبلیں،200 پلاسٹک میٹس اور 100 سلیپنگ  بیگز  تقسیم کردیے گئے۔این ڈی ایم اے کی اعدادوشمارکے مطابق یکم جولائی سے اب تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے مجموعی طور پر 66افراد جاں بحق، 71افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 163مکانات39 دکانیں، 3مساجد،3 پل اور 2 رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 20 بچے، 6 خواتین او40 مرد شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پنجاب میں 14افراد جاں بحق، 36افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران9مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سندھ میں 14افرادجان بحق ہوگئے،خیبر پختونخوامیں 20افراد جاں بحق، 18زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران31 مکانات،ایک مسجد،3 پل،3پاور ہاوسز اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ آزاد کشمیر میں 22افراد جاں بحق 7زخمی جبکہ 120مکانات39دکانیں،3مساجد اور2 رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان میں 10افراد جاں بحق جبکہ10افراد زخمی ہوچکے ہیں۔این ڈی ایم اے نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں اب تک اشیائے خوردونوش کے18.35ٹن، 727ٹنٹس، 1000مبلیں، 200پلاسٹک میٹس اور100سلیپنگ بیگز تقسیم کردیے ہیں۔

 بارش سے ہلاکتیں 

مزید : صفحہ اول


loading...