وزیرمال کی ترقیاتی منصوبوں کے اعلیٰ معیار کے مطابق تکمیل کی ہدایت

وزیرمال کی ترقیاتی منصوبوں کے اعلیٰ معیار کے مطابق تکمیل کی ہدایت

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد نے قومی تعمیر نو کے محکموں کے ضلعی افسران پر زوردیا ہے کہ وہ ضلع ملاکنڈ میں متعلقہ محکموں کے تحت جاری مفاد عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کی رفتارکو تیز کرکے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوجائیں اور ان کی ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بٹ خیلہ ملاکنڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران و اہلکاربھی موجود تھے ۔اجلاس میں پی کے 18 ملاکنڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ پی کے 18 میں مختلف سڑکوں ،پلوں ،آبنوشی ،آبپاشی ،طبی و تعلیمی اداروں کی تعمیرو بحالی کے کاموں پر زورو شور سے تعمیراتی کام جاری ہیں جوعنقریب مکمل کیے جائیں گے ۔اسی طرح ضلع ملاکنڈ میں ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے ملاکنڈ بیوٹیفیکیشن پر اجیکٹ کو بھی بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائیگا۔صوبائی وزیر شکیل احمد ایڈ وکیٹ نے اجلاس کے شرکاءکو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور اگراس سلسلے میں کسی بھی افسر یا اہلکاروں اور ٹھیکیدار کو غفلت کامرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی ایکشن لینے سے دریغ نہیں کیا جائیگا کیونکہ قومی وسائل قوم کی امانت ہے اور ہم ایک ایک پائی کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کو یقینی بنائینگے ۔اس موقع پر انہوں نے محکموں کے سربراہان کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مفاد عامہ کے نئے منصوبوں کے لیے بھی جلد لائحہ عمل تیار کرےں تاکہ اس پر بھی جلد ازجلد عملی طور پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...