مہمند‘ یکہ غنڈ جیل میں پولیس تعیناتی پر خاصہ داروں اور پولیس میں تنازع

مہمند‘ یکہ غنڈ جیل میں پولیس تعیناتی پر خاصہ داروں اور پولیس میں تنازع

مہمند ( نمائندہ پاکستان ) مہمند، یکہ غنڈ جیل میں نئے پولیس کی تعیناتی پر خاصہ داروں اور پولیس کے درمیان تنازعہ۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے 35 تک قیدی غلنئی سے یکہ غنڈ جیل منتقل۔ جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف قیدیوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند یکہ غنڈ جیل کا چارج لینے کیلئے پولیس آگئے تھے مگر مقامی خاصہ دار جو کہ جیل پر تعینات تھے نے چارج دینے سے انکار کر دیا۔ جبکہ غلنئی جیل میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں نے جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد 35 قیدیوں کو غلنئی جیل سے یکہ غنڈ جیل منتقل کر دیا گیا۔ وہاں پر بھی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...