ڈیرہ‘ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس کا جھوک کھلڑ اور جھوک وڑائچ میں سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ جھوک کھلڑ اور جھوک وڑائچ میں سرچ آپریشن کے دوران تین بندوق، ایک پستول اور 76کارتوس برآمد کر کے چار ملزمان گرفتار کر لئے۔