باجوڑ‘ خار اور نواگئی میں عوامی مسائل کے حل کےلئے الگ الگ کھلی کچہریاں

باجوڑ‘ خار اور نواگئی میں عوامی مسائل کے حل کےلئے الگ الگ کھلی کچہریاں

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑ ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے خصوصی ہدایت پر خار اور نواگئی سب ڈویژن میں الگ الگ کھلی کچہریوں کا انعقاد ،لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئےے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے خصوصی ہدایت پر خار سب ڈویژن کے علاقے خار سکول گراو¿نڈ جبکہ نواگئی سب ڈویژن تحصیل ماموند برخلوزو کالج میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار انوارالحق ، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ خان اور تمام محکموں کے سربراہان بھی موجودتھے ۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے متعلقہ آفسران کے سامنے مسائل کے انبار لگادئےے ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے خصوصی ہدایت پر خار اور نواگئی سب ڈویژن میں الگ الگ کھلی کچہریوں اے سی خار انوارالحق ، اے سی نواگئی حبیب اللہ وزیر اور دیگر اعلیٰ آفسران نے قوم کے مسائل سنیں اور کئی مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کی ۔ اس موقع پر خار سکول گراو¿نڈ میں منعقدہ کھلی کچہری میں خار بازار صدر حاجی خان بہادر ، انجنیئر خائستہ محمد ، اورنگزیب انقلابی ، میاں سلطان ، حاجی محمد شاہ جبکہ برخلوزو کالج میں منعقدہ کھلی کچہر ی کے موقع ملک حاجی نجیب اللہ ، ملک شاہ ولی خان ماموند سمیت عوام ،مشران اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے درپیش مسائل پیش کی ۔ جن میں بجلی لوڈشیڈنگ ، مچھر مار سپرے مہم ،خارمیں نکاسی آب اور نالوں کی صفائی ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی ، سڑکو ں کی ابتر صورتحال، سکولوں کی سینکشن ، بلاک شناختی کارڈز کی دوبارہ بحالی ،خار ہسپتال میں آلٹراساونڈ کیلئے لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی ، بجلی کے ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنا ، محکمہ زراعت کے جانب سے زمینداروں کیلئے کھاد اور اعلیٰ قسم کے تخم کی فراہمی ،خار ہسپتال کے میڈیسن مارکیٹ میں دو نمبر ادویات کی روک تھام اور ملوث لوگوں کے خلاف کاروئی ،بھرتیوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دینا، گذشتہ سنگین حالات میں شہید ہونے والے شہدا کے بچوں کو شہداءپیکج اور مراعات دیے جائیں ،جرگہ سسٹم کو بحال رکھا جائے سمیت کئی دیگر مطالبات شامل تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر خار انوارالحق ، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ خان نے تمام مسائل کے حل کے بارے میں جلد از جلد اقدامات اُٹھانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ مشران اور عوام علاقہ نے سب اچھا ہے کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی اور انشاءاللہ ضلع باجوڑ کے تمام مسائل جن میں دورافتادہ علاقوں کے مسائل بھی شامل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کےخلاف کاروائی کی جائیگی ۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے ڈپٹی کمشنر باجو ڑ کے ہدایت پر لگائے گئی کھلی کچہری لگانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور حکومت وعوام میں رابطہ بحال ہوگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...