بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے،سردار عبدالرحیم

بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے،سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کراچی حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرا سی بارش نے سندھ حکومت کی کاکردگی کی قلعی کھول دی ہے ابررحمت حکومت کی نااہلی ناکامی کے باعث زحمت بن گئی ہے کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات کے باعث شہریوں اور معصوم بچوں کی اموات سندھ حکومت کے لیے باعث شرم ہے۔اپنے بیان میں سردار رحیم نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے الرٹ جاری کرنے کے باوجود سندھ حکومت نے برساتی پانی کی نکاسی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا سڑکیں اور راستے تالاب بنے ہوئے ہیں انہوں نے ککا کہ لوگ کرنٹ لگنے سے مررہے ہیں اور صوبائی وزرا ہوٹلوں پر بیٹھ کر حلوہ پوری کے ناشتے کرکے سیلفیاں بنوانے میں مصروف ہیں۔ حکومت کی ناکامی نااہلی کی بنا پر برسات نے ہر طرف تباہی پھیلا دی ہے۔بدین کے قریب سم نالے میں شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آگئی ہے سم و تھور کا پانی فصلوں میں جانے سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں سینکڑوں لوگ محصور ہوگئے ہیں پر حکمران اور ان کے وزیر فوٹو سیشن مین مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدارا حکومت غفلت سے جاگے محکمہ آبپاشی کے افسران اور ملازمیں حکمرانوں کی کمداری کرنے میں مصروف ہیں وہ عوام کی جانب توجہ دیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...