شہرقائد میں بارش،غریب آباد انڈر پاس بند کردیاگیا

شہرقائد میں بارش،غریب آباد انڈر پاس بند کردیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں پہلی بارش نے ہی بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا ۔ شہر کے نالے صاف کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، اور کچرا تاحال موجود ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام تباہ ہونے سے غریب آباد انڈرپاس بند کرنا پڑگیا۔انڈر پاس سے پانی نکالے کیلئے لگائے گئے پمپس بھی خراب ہوگئے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون اسپیل کی موسلا دھار بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ، گزشتہ روز کی بارشوں نے سارا شہر جل تھل کردیا ،نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے کے باعث علاقے تالاب بن گئے ۔بلدیاتی اداروں کی جانب سے عملے کی 24 گھنٹے موجودگی کے دعوے بھی غلط ثابت ہوئے ، بارش نے محکمہ بلدیات اور شہری حکومت کی کارکردگی کو بھی بے نقاب کردیا ، نالوں کی صفائی کیلئے لائی گئی مشینیں جواب دے گئیں اور بڑے نالوں سے کچرا صاف نہیں کیا جاسکا ، جس کے باعث نکاسی کا سسٹم بری طرح تباہ ہوگیا ۔پانی جمع ہوجانے کے باعث غریب آباد انڈر پاس کو بند کردیا گیا ، انڈر پاس سے پانی نکالے کیلئے لگائے گئے پمپس بھی خراب ہوگئے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جارہا ہے ۔شہریوں کے مطابق سندھ حکومت اور میئر کراچی کے جھگڑے میں کراچی تباہی کا شکار ہوگیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...