بدین،برساتی نالے میں طغیانی 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

بدین،برساتی نالے میں طغیانی 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدین(خصوصی نامہ نگار)سندھ کے ضلع بدین میں بارشوں کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، سیم نالہ گونی پھلیلی آﺅٹ فال ڈرین بارش کے پانی کا دباو برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ گیا۔محکمہ ڈرین بدین کے ذرائع کے مطابق گونی پھلیلی آوٹ فال ڈرین ضلع بدین کا دوسرا بڑا سیم نالہ ہے جس کے ذریعے ٹنڈو محمد خان اور ماتلی کی زرعی اراضی کا فاضل پانی سمندر میں چھوڑا جاتا ہے۔حالیہ بارش کے بعد سیم نالے پر پانی کا دباﺅبڑھ گیا اور برساتی پانی کے ریلے نے سیم نالے کے مغربی پشتے میں شگاف ڈال دیا۔شگاف سے بہنے والے پانی سے ملحقہ اراضی زیر آب آگئیں جبکہ سیم نالے کا سیلابی ریلہ گاوں بادل چانڈیو کی جانب بڑھ رہا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع نہ ہونے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور مظاہرین نے کراچی بدین ہائی وے بند کر دی ہے۔