جماعت اسلامی کا راولپنڈی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

جماعت اسلامی کا راولپنڈی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں پاک فوج کے جوانوں اور سولین شہریوں سمیت 18افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ناگہانی آفات میں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کیلئے مو¿ثر اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکار متاثرین کو اس دکھ کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومتی مشینری کی جانب سے امدادی کاموں میں تاخیر حکومتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صوبائی رہنماءنے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ علاقے کے مکانات کے نقصانات کا سروے کرکے رہائشیوں کیلئے سرکاری امداد سے نئے گھروں کی تعمیر اور شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا جائے تاکہ متاثرین کے خاندانوں کو اس دکھ کی گھڑی میں ریلیف مل سکے۔انہوں نے پاک ائرفورس کے جوانوں اور شہریوں کی شہادت پر لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکیلئے اعلیٰ درجات کی دعا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی بھی دعا کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...