خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر جواب طلب

  خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار مقبول بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکی موکلہ کو نادرا حکام شناختی کارڈ جاری نہیں کررہے عدالت نے احکامات بھی جاری کئے ہیں مگر عدالتی احکامات کو بھی نادرا حکام نظر انداز کررہے ہیں انہوں نے عدالت سے نادرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی دوسری جانب نادرا کی جانب سے شاہد عمران ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ خاتون 2016 میں بورڈ کے سامنے پیش ہوئی تھیں اور خاتون کو افغان نیشنل قرار دیا تھا نئی پالیسی کے بعد خاتون 2018 میں دوبارہ بورڈ کے سامنے پیش ہوئی تاہم انکے پرانے شناختی کارڈ کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں جبکہ خاتون کے سابقہ شناختی کارڈ کی تصدیق بھی لاہور والے نہیں کررہے اس لئے انہیں نیا کارڈ جاری نہیں کیا جا رہا ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے نادرا حکام کو جواب جمع کرنے کےلئے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔