سجاد فاو¿نڈیشن اور بینک اسلامی کے اشتراک سے طلباءکی سنگاپور روانگی
کراچی (پ ر) سجاد فا¶نڈیشن نے بینک اسلامی کے ساتھ مل کر پاکستانی طلباءکو نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں ہونے والے این یو ایس انٹرپرائز سمر پروگرام برائے(Entrepreneurship)میں بھجوانے کیلئے معاہدہ کےاہے۔ جس کے تحت پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں سے 14 طلباءاس سال سنگاپور میں این یو ایس انٹرپرائز سمر پروگرام برائے انٹرپرینیور شپ (Entrepreneurship)کیلئے گئے ہےں۔یہ پروگرام انڈر گریجویٹ طلباءکو ایک ایسا موقع فراہم کرتا ہے جس سے وہ اپنے کاروباری تصور اور مہارت میں اضافہ کر سکیں۔ اس میں مختلف لیکچرز،اسٹارٹ اپس(startups) کے ساتھ مباحثوں، نظریاتی سیشنز سمیت کاروبار اور حکومتی ادارے کے دورہ پر مشتمل اس پروگرام کا مقصد طلباءکو ایک جامع تعلیمی تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ان 14 طلباءکو 500 سے زائد طلباءکی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں میں سے منتخب کیا گیا ہے اور ان کا تعلق انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، لاہور اسکول آف اکنامکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور اور نمل انسٹیٹیوٹ میانوالی سے ہے۔ سجاد فا¶نڈیشن جوکہ پرنسپل سپانسر ہے ، گزشتہ دس برسوں کے دورا ن د وسرے اداروںکے ساتھ مل کر 200 سے زائد طلباءکو اس اہم پروگرام کیلئے بھیج چکا ہے۔ فا¶نڈیشن نے رواں سال اس اقدام کو جاری رکھنے کے لئے بینک اسلامی کے ساتھ شراکت داری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔