پےتھالوجسٹ اور ہےمالوجسٹ الاﺅنس بندش کے خلاف رٹ دائر

پےتھالوجسٹ اور ہےمالوجسٹ الاﺅنس بندش کے خلاف رٹ دائر

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواکے ڈاکٹروں پر پیتھالوجسٹ اور ہیماٹالوجسٹ الاونس بندش کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے آئین کے آرٹیکل199کے تحت رٹ پٹیشن ڈاکٹر خضر عبداللہ اور ہیماٹالوجی اور ڈاکٹر نعمان خان ایچ ایم سی کی جانب سے دائرکی گئی ہے سینئرقانون دان محب اللہ کاکاخیل کی وساطت سے دائررٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ حکومت نے ہیمالوجی اور پیتھالوجی کے لیے الاﺅنس اور وظائف مقرر کیے تھے اور چند ماہ ہی الاﺅنس دئیے گئے جسکے بعد فروری2019ءسے اب تک تمام پیتھالوجسٹ اور ہیماٹالوجسٹ اس الاﺅنس سے محروم ہیں جس کے باعث پیتھالوجسٹ اور ہیماٹالوجسٹ کو معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ رٹ پٹیشن منظورکرکے الاﺅنس واپس لینے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...