کراچی سے جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی سے جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بارش کے باعث کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کی تاخیر کی پیشگی اطلاع نہ دیے جانے کے باعث اسٹیشن پر مسافر پریشان ہوگئے جن کا اسٹیشنوں پر رش لگ گیا۔ریلوے حکام کے مطابق شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث دوپہر ایک بجے چلنے والی پاکستان ایکسپریس اب 7 گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے روانہ ہو گی۔ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے کی تاخیر سے 7 بجے شام اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گی، تمام ٹرینیں 5 سے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...