باجوڑ میں 4 اگست کو شہدائے باجوڑ لیویز فورس منایاجائیگا

باجوڑ میں 4 اگست کو شہدائے باجوڑ لیویز فورس منایاجائیگا

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑ ، باجوڑ میں 4 اگست کو شہداءباجوڑ لیویز فورس منایاجائیگا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شہداءکے تصاویر والے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن کو دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں لوگ رخ کررہے ہیں جبکہ شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لوگ تاثرات کے کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کررہے ہیں۔ 4 اگست کے یوم شہداءباجوڑ لیویز فورس کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرباجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ باجوڑ لیویز فورس کے جوانوں نے امن کیلیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور شہداءہمارے ہیروز ہیں۔ شہداءباجوڑلیویز فورس کیوجہ سے آج باجوڑ میں مکمل امن قایم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 4 اگست کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...