سندھ حکومت نے ایس ایچ سی سی کے9ہیلتھ کمشنر ز کا اعلان کردیا

  سندھ حکومت نے ایس ایچ سی سی کے9ہیلتھ کمشنر ز کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کے 9ہیلتھ کمشنر ز کا اعلان کردیا، جبکہ اگلے مرحلے میں نئے چیئرمین کی نامزدگی کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہیلتھ کمشنرز بورڈ کا اعلان کردیا جس میں وائس چانسلر ڈایونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس)پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی، ماہر صحت ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ، ماہر صحت پروفیسر شیر محمد شیخ، سابق پرو وائس چانسلر ڈی یو ایچ ایس ڈاکٹر مسرور، سابق اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ (پبلک ہیلتھ) ڈاکٹر خالد حسین شیخ، مس نرگس علی اکبر گھلو (پی اے ایس)، مشہور فارمسسٹ جاوید امین خان، جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور ماہر معاشیات عبدس صمد سلیم شامل ہیں۔ جبکہ اگلے مرحلے میں کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد نئے چیئرمین کی نامزدگی ہوگی۔ دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے متعدی امراض سے بچا اور روک تھام کیلئے ٹاسک فورس بنادی جوکہ نیشنل ٹاسک فورس کا حصہ ہوگی۔ اس موقع پر سی ٹی ای ایم ای ایس ایس سی او جبران خالدقدوائی، ایم اینڈ ای سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آفتاب احمد، پروفیسر رفیق خانانی،ڈاکٹر عزیز اللہ خان ڈھلوں، رفعت شاہ، ڈاکٹر کامران اقبال، ڈاکٹر سید فیصل محمود، ڈاکٹر کرن حبیب اور سی ای او پی پی ایم اے زاہد سعید نے شرکت کی۔ جبکہ ایس ایچ سی سی کی جانب سی ای او ایس ایچ سی سی ڈاکٹر منہاج قدوائی، ڈائریکٹر کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ ڈاکٹر رضا کاظمی اور ڈائریکٹر انسداد اتائیت ڈاکٹر ایاز مصطفی شامل ہیں۔ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن منہاج قدوائی نے ایم پی اے سدرہ عمران سندھ اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات کے حوالے سے ملاقات کی اور کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایم پی اے نے ایس ایچ سی سی کی کارکردگی کی تعریف کی اور مستقبل میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے وفد نے سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر منہاج قدوائی سے ملاقات اور ڈاکٹروں کے کلینکس کو بند کئے جانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر سی ای او نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی وہ اپنے کلینکس کو رجسٹرڈ کروائیں اور متعدی امراض و طبی فضلے کو ٹھکانے لگنے کے حوالے سے اقدامات کریں۔ ڈاکٹر ز کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر منہاج قدوائی نے کہاکہ وہ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سے رابطے میں ہیں اور جلد ڈی آتی جی اور ڈاکٹروں سے مل کر آگاہی پروگرام منعقد کریں گے۔ سی ای او ایس ایچ سی سی ڈاکٹر منہاج قدوائی نے ایف پی 2020ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی اور کمیشن کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس میں رجسٹرڈ کلینکس کی تعداد اور دیگر معلومات کی جب ضرورت ہوگی فراہم کی جائے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...