ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام معذور شخص کے گھر پہنچ گئے

ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام معذور شخص کے گھر پہنچ گئے

ٹانک(نمائندہ خصوصی) میڈیا کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اعلی حکام کا معذورشخص کے گھر پہنچ گئے ،مالی امداد ماہانہ راشن بچوں کے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان گزشتہ روز میڈیا کی نشاندہی پر سیکٹر کمانڈر ساﺅتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین کی ہدایت پر کمانڈنگ افیسر لیفٹنٹ کرنل الطاف بلوچ ،ڈپٹی کمشنرفہد وزیر اور ضلعی ناظم مصطفی کنڈی مقامی صحافیوں کے ہمراہ محلہ محسودان کے رہائشی دونوں پاﺅں سے معذور محمد یوسف کے گھر گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فہد وزیر اور لیفٹنٹ کرنل الطاف بلوچ نے معذور شخص سے ملاقات کی اور ان کے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کےا جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ویل چیربھی اسکے حوالے کی گئی جبکہ پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راشن سمیت نقد امداد بھی دی گئی اس کے علاوہ پاک آرمی گھر کی جانب سے گھر کی مرمت کی یقین دہانی کرائی سیکٹر کمانڈر ساﺅ تھ بریگیڈئیر امتیاز حسین کی جانب سے بچوں کوتعلیم کے زیور سے اراستہ کرنے کے لئے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ ان کی طرف سے خاندان کے لئے ماہانہ راشن اور گھر کا کرایہ بھی دینے کا اعلان کیا گےاضلعی ناظم ٹانک مصطفی کنڈی نے بھی موٹرسائیکل رکشہ دینے کا اعلان کیا گھر آمد اور مالی امداد اد پر معذور شخص محمد یوسف نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...