گلوبل برانڈز مارکیٹنگ کی 20ویں سالگرہ کا انعقاد

گلوبل برانڈز مارکیٹنگ کی 20ویں سالگرہ کا انعقاد

کراچی (پ ر)گلوبل برانڈز مارکیٹنگ نے پچھلے ہفتے ایک پروقار تقریب میں اپنی 20ویں سالگرہ کا جشن برپا کیا جس میں جی بی ایم کی انتظامیہ،عملے، نامور فنکاروں،برانڈ سفیروں اور خیرخواہوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اقرارالحسن تھے جبکہ میجی جاپان کے جناب شوجی ہونڈا تقریب میں مہمانِ تکریم کے طور پر شریک ہوئے، دیگر مہمانانِ گرامی میں روئیکی ناکاجیما (میجی جاپان)، محترمہ اکی ہاراڈا(میجی جاپان) محترمہ قرا¿ةالعین، پہلاج حسن،محترمہ علیزہ گبول اور ننھی میرال بھی شامل تھے جنھوں نے کیک کاٹنے کی رسم ادا کی۔اِس موقع پر جی بی ایم کے سی ای او عذیرصبورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُس کے 20سالہ سفر کو سلائیڈ شو کے ذریعے اُجاگر کیا اور جی بی ایم کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اُنھوں نے جی بی ایم کی ترقی کو اپنے عملے کی انتھک محنت سے منسوب کیا اور اُن ملازمین کو جو سن 1999ءسے کمپنی میں خدمات پیش کر رہے ہیں اُنھیں20سالہ خدمات کے انعامات واعزازات سے نوازا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب اقرارالحسن نے اپنی تقریر میں جی بی ایم کی جانب سے بچّوں کی صحت کی نگہداشت کے میدان میں اُن کی شاندار کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں میجی بگ کے برانڈ سفیر مشہورِ زمانہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا ایک ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔بین الاقوامی طور پر شہرت یافتہ میجی پروڈکٹس کے نمایاں مارکیٹر کے طور پر جی بی ایم نے بچّوں کی صحت کی نگہداشت اور غذائیت کے میدان میں شاندار خدمات انجام دی ہیں اور پاکستان میں صنعت کیلئے معیارات قائم کر دیے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...