نیا استنبول ایئر پورٹ ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ،ٹنکے امینو گلو

نیا استنبول ایئر پورٹ ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ،ٹنکے امینو گلو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترکش ایئر لائنز کے نائب صدر سیلز (ایشیاءاینڈ فارایسٹ)ٹنکے امینو گلو نے کہا ہے کہ نیا استنبول ایئر پورٹ 2023 میں اپنی تکمیل کے بعد دنیا میں ایک گیم چینجر ہوگا جبکہ ترکش ایئر لائن کے پاس دنیا کے سب سے بڑا فلیٹ سامنے آئے گا ۔وہ ترکش ایئر لائنز کراچی میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر امریکہ ،برطانیہ اور آئر لینڈ کے نائب صدر سیلزمصطفی ڈوگن اور سیلز مینیجر آغا حسین احمد بھی موجود تھے۔ نائب صدر ترکش ایئر لائنز نے کہا کہ ایئر لائنز اس وقت دنیا کے 124 ممالک کے 311 شہروں اور 314 منزلوں پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہے کہ 2023 میں ترکش ایئرلائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 12 کروڑ اور ریونیو 30 ارب امریکی ڈالر ہوجائے گی ۔جبکہ فلیٹ میں موجود جہازوں کی تعداد 500 سے زائد ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ فضائی شعبے کو ترقی دینے کے لیے کام کرتے رہے گے ۔جس کے بعد توقع ہے کہ 2037 تک سب سے زیاد ہ فضائی ٹریفک ایشیاءپیسیفک میں ہوگی ۔اس کے علاوہ آئندہ 20 برسوں میں استنبول سے گزرنے والی ایئر ٹریفک میں بھی 2 .2 گناہ اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ 2018 میں دستیاب نشستوں کے بنیاد پر ترکش ایئر لائنز کی پوزیشن 15ویں تھی جو 2023 میں دسویں پوزیشن ہوجائے گی ۔نائب صدر نے کہا کہ ترکی میں ہر سال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے یہ تعداد 2023 تک 6 کروڑ سیاحوں تک پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ 211 طیاروں کی خریدادری کے لیے معاہدہ ہوچکا ہے ۔یہ طیارے ترکش ایئر لائنز کو ملنے کے بعد ایئر لائنز کی کارکردگی اور بہتر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں 167 ملین مسافر ترکش ایئر لائنز سے سفر کرتے ہیں اور 2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 24 کروڑ مسافر وں تک پہنچ جائے گی ۔ #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...