آئی ایچ آئی جی نے ریزارٹ ایکس چینج متعارف کرادیا

    آئی ایچ آئی جی نے ریزارٹ ایکس چینج متعارف کرادیا

کراچی (پ ر) پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو تیزی سے ترقی کے عزم کے ساتھ بین الاقوامی ادارہ انٹر نیشنل ہاسپٹیلٹی انویسٹمنٹ گروپ (IHIG) پاکستان میں گلوبل ریزارٹ ایکسچینج (GRE) کو متعارف کر وا دیا ہے۔اس جدید سہولت کی تخلیق سے تین ماہ قبل IHIG نے 'Happily'کے نام سے ایک ویکیشن اونرشپ سسٹم بھی متعارف کروایا تھا۔GRE نامی یہ امریکی ادارہ، پاکستان میں پہلی بار سیاحوں کے لئے رہائش گاہوں کو ایکسچینج کرنے کی سہولت پیش کرے گا۔ GREنامی سہولت کا بانی اور ملکیت کا حامل IHIG-UK نامی برطانوی ادارہ ہے - جس کے دو بنیادی شعبے ہیں، ایک ویکیشن اونرشپ، اور دوسرا باکفایت قیمتوں کے لئے ڈسکاؤنٹ بکنگ انجن۔GREاپنے ممبران کو بہترین سیاحتی مقامات اور اپنی چھٹیوں کے مطابق موزوں ترین مہینے کا انتخاب کرنے او ر بہترین قسم کی آسائشوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔GREجیسی سہولت کا حامل ادارہIHIG ، بین الاقوامی سیاحوں کو پاکستان میں سیاحتی سہولیات پیش کرکے، مقامی سطح پر اس صنعت کے لئے شاندار ترقیاتی مواقع پیش کر رہا ہے۔GRE، عالمی سطح پر ایک ریزارٹ ایکسچینج پروگرام کی تخلیق کے لئے کام کررہا ہے۔ Happilyویکیشن اونرز کے پاس یہ سہولت اور مواقع موجود ہیں کہ؛ وہ مقامی سطح پر خریدی ہوئی اپنی سیاحتی رہائش گاہوں، کو 103 سے زائد ممالک میں موجود، 70,000 سے زائد ہوٹلوں یا سیاحتی مقامات سے ایکسچینج کر سکتے ہیں۔ یہ تمام مقامات اور سہولیاتGRE کے ذریعے دستیاب ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ویکیشن اونرز کوGREپلیٹ فارم پر ہوٹل کی بکنگ کروانے پر 30 فیصد سے 70 فیصد تک کی رعایت بھی حاصل ہوگی۔دنیا بھر میں، GRE کے ایکسچینج سرور کے ذریعے تقریباً150,000 سے زائد ویکیشن اونرز کو سہولیات دیتا ہے۔جس کی بدولت دنیا بھر کے صارفین کو، پاکستان میں بھی،IHIGکے زیر انتظام ہوٹلوں میں بین الاقوامی معیار کے پر آسائش سیاحتی تجربات فراہم کیا جائیگا۔پاکستان میں آنے والے بین الاقوامی ویکیشن اونرز، اب دنیاکی تمام ایکسچینج سرور سے زیادہ سہولیات حاصل کر سکیں گے۔یہ بھی پاکستان کی سیاحتی صنعت کی جانب سے ایک منفرد اور اوّلین خدمت ہے، جس کے باعث مقامی سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو بھی مائل کیا جا سکے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...