ہوٹل اور ٹورزم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے،عظیم قریشی

ہوٹل اور ٹورزم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے،عظیم قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آواری ہوٹلز کے کارپوریٹ ڈائریکٹر جنرل منیجر بیچ لگژری ہوٹل عظیم قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں ہوٹل اور ٹورزم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے،پوری دنیا سے سیاح پاکستان آرہے ہیں،کراچی کے حالات بہتر ہونے سے یہاں لوگ آزادانہ طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،وہ آواری ہوٹلز کی جانب سے سفارت کاروں،ائیر لائنز کے نمائندوں اوراعلیٰ شخصیات کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر آواری ہوٹل کے جنرل منیجر Olivier Francais اولیوئیر فرانس آئیز نے بھی میڈیا سے گفتگو کی،عظیم قریشی ے کہا کہ غیر ملکی سیاح اہمیت کے حامل ہیں،تاہم ملکی سیاحوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ائیر لائنز دوبارہ آپریشن شروع کررہی ہیں،برٹش ائیر ویز آپریشن شروع کرچکی ہے اور ڈچ ائیر لائن بھی اپنی پروازیں شروع کرنے والی ہے،اس کے علاوہ قومی ائیر لائن پی آئی اے نے بھی اپنا سروس کا معیار بہتر کیا ہے،انہوں نے کہا کہ آواری ہوٹلز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم مختلف ملکوں کے فوڈ فیسٹول کے علاوہ پاکستانی کھانوں کے فوڈ فیسٹول کا انعقاد کرتے ہیں،آواری ہوٹلز کی جانب سے گالف چیمپئین شپ کا میزبانی اور بک فئیر اچھے ایونٹ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ آواری ہوٹلز کی جانب سے اسلام آباد،مری سمیت دیگر شہروں میں اپنے ہوٹلز کھولنے کا سلسلہ جاری ہے،جنرل منیجر آواری ہوٹلز Olivier Francais اولیوئیر فرانس آئیز مہمانوں کو کوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں 3 ماہ سے ذمہ داری ادا کررہے ہیں،کراچی کے بارے میں جو منفی پروپیگنڈا تھا یہاں آکر اصل حقائق سامنے آئے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانے ذائقہ دار ہوتے ہیں، یہ ایک اچھا ایونٹ ہے جس میں مختلف شخصیات سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ آواری ہوٹل پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ دبئی میں بھی موجود ہے جو لوگوں کے اعتماد کا کھلا ثبوت ہے۔

۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...