کراچی،پندرھویں ساتھی رائٹرز ایوارڈزکی تقریب کاانعقاد

کراچی،پندرھویں ساتھی رائٹرز ایوارڈزکی تقریب کاانعقاد

کراچی (پ ر) بچوں کے اردو رسالے ماہنامہ ساتھی کے زیرِ اہتمام پندرھویں ساتھی رائٹرز ایوارڈز کی تقریب گزشتہ شب کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں بچوں کے ادب سے منسلک نوجوان مصنفین، شعراء و مضامین نگار کو خصوصی ایوارڈز اور انعامات سے نوازاگیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نامور صحافی اطہر علی ہاشمی نے کہا کہ سرکاری سر پرستی نہ ہونے کے باوجود ملک میں بچوں کا ادب رضاکارانہ بنیاد پر خوب سے خوب تر کی طرف گامزن ہے جسکا سہرا خود کم عمر نوجوان قلم کاروں کو جاتا ہے جنہوں نے مستقل مزاجی سے کم ترین وسائل میں بچوں کے اد ب کی ترویج و تخلیق میں کلیدی کرادار ادا کیا۔ ممتاز اردو اسکالر محترم جناب معین الدین عقیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایوارڈ یافتگان میں نائلہ صدیقی، فوزیہ خلیل، ابن آس محمد، سلیم فاروقی، بینا صدیقی، فاطمہ نور صدیقی،سیما صدیقی، کومل فاطمہ اللہ بخش، معروف احمد چشتی،گل رعنا، نعیم الدین نعیم،غلام مصطفی سولنگی، محمد الیاس نواز، اعظم طارق کوہستانی و دیگر شامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...