کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کا حل ہے‘ ڈی سی مردان

کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کا حل ہے‘ ڈی سی مردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ (نمائندہ پاکستا) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر نے کہا ہے کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہے تا کہ عوام کے دیرینہ مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں اور انکو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہون نے کاٹلنگ تحصیل کمپلیکس میں عوام کی کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ایم پی اے ملک شوکت،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان،تحصیل کنویر عبدالجلال خان،ٹی ایم او کاٹلنگ نور شاہ علی سمیت تمام محکموں کے افسران اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھیں۔اس موقع پر عوام نے محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگائے۔جس میں محکمہ آبنوشی،واپڈا،محکمہ تعلیم،ٹی ایم اے،پٹوار بندش انتقالات پراش کنٹرول،صحت وصفائی کے حوالے سے مسائل وغیرہ شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر مردان اور ایم پی اے ملک شوکت نے کئی مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔اور بعض کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیں۔انھوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہین اور خادم بن کر انکے دیرینہ مسائل کو حل کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہیں۔