پاک بحریہ کا بلوچستان کے علاقے گڈانی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پاک بحریہ کا بلوچستان کے علاقے گڈانی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بلوچستان کے علاقے گڈانی کی مقامی آبادی کے لیے 28 جولائی 2019 کو گورنمنٹ ہائی اسکول فار بوائز، گڈانی میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے آگہی دینا تھا۔ میڈیکل کیمپ میں پاک بحریہ کے سرجیکل اسپیشلسٹ، ماہرِ امراضِ جلد، بچوں کے امراض کے ماہر، میڈیکل اسپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی ڈاکٹرز موجود تھے جنھوں نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ کیمپ کے دوران 1600 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کے قیام سے نہ صرف مقامی آبادی کو گھر کے قریب مفت طبی سہولیات حاصل ہوئیں بلکہ نئی بیماریوں، بچوں کی نگہداشت اور صحت مند زندگی گزارنے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل ہوئیں۔ گڈانی میں قائم ہونے والے اس مفت طبی کیمپ کو مقامی افراد نے خوب سراہااور اس سے پاک بحریہ پر ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...