سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی کوھاٹ آمد

سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی کوھاٹ آمد

کوھاٹ (بیورورپورٹ) سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی کوھاٹ آمد‘ ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن‘ تفصیلات کے مطابق ڈویژن سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ پاکستان ریلوے مس وزیر نے ژواکی بانڈہ میں ریلوے کی اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 14 دکانوں کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا اور بارہ مرلے کمرشل اراضی واگزار کرا دی گئی جس کی مالیت ڈی سی ویلیو کے مطابق 47 لاکھ روپے بنتی ہے مس وزیر کے ہمراہ آئی او ڈبلیو نوشہرہ ماجد خان‘ اے آئی او ڈبلیو کوھاٹ گوہر‘ پی ڈبلیو آئی کوھاٹ اشفاق خان بھی موجود تھے واضح رہے کہ مذکورہ ریلوے اراضی پر آٹھ سال سے قبضہ کیا گیا تھا جس پر عدالت نے فیصلہ ریلوے کے حق میں دیا گیا اور عدالتی فیصلہ کے بعد مذکورہ کارروائی عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ریلوے پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...