محکمہ ٹرانسپورٹ کی زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی‘ متعدد کو چالان

محکمہ ٹرانسپورٹ کی زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی‘ متعدد کو ...

پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبائی دار الحکومت پشاور میں عوام الناس کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کا مختلف شاہراوں پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ سے زائد کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسرکاشف ذوالفقار نے شہریوں کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل، ہیلپ لائن 1915اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کابذریعہ درخواست شکایات کی بنیاد پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی۔ جس نے مختلف روٹس خصوصاً دلہ زاک روڈ، پجگی روڈ، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ اور کوہاٹ پر کاروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو چالان کر کے ٹریفک ٹرمینل میں بند کر دیئے۔یہ گاڑیاں مین روڈ پر سواریاں اٹھاتیں ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جو سڑکوں پر رش کا باعث بنتے ہیں۔ ان گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کی جانب سے گروپ کی شکل میں عوام کو لوٹنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔یاد رہے چیف ٹریفک آفیسر کے ہدایات کی رو سے یہ کاروائی تا حکم ثانی جاری رہے گی۔رشید خان ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...