کاشتکاران ملاکنڈ کا حقوق کے حصول کیلئے بھرپور احتجاج کا اعلان
مٹہ (نمائندہ) مقامی کاشتکاران ملاکنڈ ڈویژن کے صدر رحیم شاہ،جنرل سیکرٹر ی خان زمان،سید اکبر خان،گل شہزادہ کالام،شاہ بہادر آف کبل،حاضر خان مدین اور گجر قومی مومنت کے صدر حا جی زرین نے مقامی کاشتکاران جر گہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہم غریب عوام نے اپنے حقوق کی خاطر ووٹ دئے لیکن انہوں نے ہمارے غریب لوگوں کی معاشی قتل شروع کرکے زیر کاشت زمینیں قبضہ کئے۔انہوں نے کہا کہ ہماراسارا دارومدار جنگلات پر ہیں اور پشت درپشت یہ ہمیں مل رہی ہے۔اس زیرکاشت زمین پردیگر حکومتوں میں مقامی لوگ مالک تھے اور حکومت مراعات یافتہ تھی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت میں مقامی لوگ مراعات یافتہ اور حکومت مالک بن گئی جو کہ انصاف کی حکومت میں نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جب صوبائی وزیر تھا ان کے سامنے ہم نے اپنے مسائل بیان کئے تھے تین سال گزر گئے لیکن ہمارے ساتھ وہی ظلم جاری ہے اور حقوق کی حصول کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے غریب لوگوں کی مسائل سن لیں اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں،اگر حکومت نے ہمارے اس اہم مسئلے پر غور نہ کیا اور یہ قبضہ کا ظلم جاری رہی توہم قانون ساز اسمبلی کے باہر حقوق کی حصول تک دھرنا دیں گے۔