عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے‘ پیر مصور خان

عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے‘ پیر مصور خان

پشاور (سٹاف رپورٹر)چیئر مین ڈیڈک ملاکنڈ و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی کوبلند کرنے اور انکے مسائل و مشکلات کو بروقت حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع محمد پٹے کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا جبکہ وفد کی قیادت حاجی سید خان محمد نے کی۔وفد نے رکن صوبائی اسمبلی کو موضع محمد پٹے میں ناروااور ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ،کم وولٹج اور دیگر مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے وفد کو یقین دلایا کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں پیسکو چیف سے رابطہ کیا جائے گااور دیگر مسائل و مشکلات بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے نوٹس میں لائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ نیابت کو ترقیافتہ حلقوں کے برابر لانے اور اس میں بسنے والے لوگوں کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عزم کررکھاہے اور اس مقصد لے لیے کروڑں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔وفد نے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر چیئرمین ڈیڈک کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...