فنڈزکی قلت کے باعث میڈیکل کالج‘ ھنگو روڈ سمیت کئی منصوبوں پر کام بند

فنڈزکی قلت کے باعث میڈیکل کالج‘ ھنگو روڈ سمیت کئی منصوبوں پر کام بند

کوھاٹ (بیورورپورٹ) کوھاٹ میگا منصوبوں کو بریک لگ گئی فنڈزکی قلت کے باعث میڈیکل کالج‘ ھنگو روڈ سمیت کئی منصوبوں پر کام بند‘ حکومت اہم منصوبوں کے لیے فوری فنڈز کا اجراء کرے تفصیلات کے مطابق کوھاٹ کی ترقی کے اہم منصوبوں میڈیکل کالج‘ کوھاٹ ھنگو روڈ‘ نظام پور روڈ‘ گرلز کالج استرزئی‘ ری سائیکلنگ پلانٹ سمیت متعدد منصوبوں پر فنڈز کی قلت کے باعث کام یا تو بند ہو چکا ہے یا پھر سست روی کا شکار ہے شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوھاٹ کی پسماندگی کو دور کرنے اور شہر کی ترقی کے لیے ان تمام اہم منصوبوں کے لیے فوری طور پر فنڈز کا اجراء کرے تاکہ ان منصوبوں پر کام مکمل ہو سکے اور عوام کو سہولت میسر آ سکے واضح رہے یہ تمام منصوبے گزشتہ دور حکومت میں شروع کیے گئے تھے اور اکثر منصوبوں کی مدت تکمیل بھی گزر چکی ہے مگر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکے مگر اب چونکہ مرکز اور صوبے دونوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لہٰذا ان میگا پراجیکٹس کے لیے فنڈز کی قلت آڑے نہیں آنی چاہیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...