حافظ سعید کیخلاف درج مقدمات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

حافظ سعید کیخلاف درج مقدمات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف درج مقدمات کے خلاف دائردرخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، جسٹس شہرام سرور چودھری کے رخصت پر ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، سی ٹی ڈی اور صوبائی حکومت سے گزشتہ روز جواب طلب کر رکھا تھا جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا رکھا ہے،حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔

حافظ سعید

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...