جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس عظمت سعید شیخ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ گزشتہ شب روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد بھی چیف جسٹس کے ہمراہ روس کے دورے پر ہیں۔

جسٹس عظمت سعید شیخ

مزید : صفحہ اول


loading...