بلین ٹری سونامی صوبائی حکومت کا عظیم منصوبہ ہے ، سیداشتیاق اُرمڑ

بلین ٹری سونامی صوبائی حکومت کا عظیم منصوبہ ہے ، سیداشتیاق اُرمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتےاق ارمڑ نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی صوبائی حکومت کا ایک عظیم منصوبہ ہے ہے جس کے تحت حالیہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران بشمول ضم شدہ اضلاع ایک کروڑ 30 لاکھ 81 ہزار پودے لگائے جائیں گے تا کہ سرسبزوشاداب خیبر پختونخوا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے ۔وہ منگل کے روز پشاور کے چڑیا گھر میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے تھے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی آصف خان، پیر فدا محمد خان، سےکرٹری جنگلات شاہد اللہ ودےگر افسران اور پی ٹی آئی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اشتےاق ارمڑ نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کوششوں سے پشاور میں 29 اےکڑز رقبے پر محےط چڑےا گھر کا قےام عمل میں لایا گیا یا جیسے پاکستان کا سب سے بڑا چڑےا گھر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور پشاور اور گردونواح علاقوں کے عوام کو بہترین تفریح سہولےات مےسر آ رہی ہےں۔ صوبائی وزیر نے جنگلات کی افادیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کردیا ہے جس کے ڈبلیو۔ ڈبلیو۔ اےف و دےگر اداروں نے تعریف کی ہے جس سے پی ٹی آئی حکومت کی پذیرائی ہوئی ہے تاہم سول سوسائٹی پر بھی یہ لازم ہے کہ وہ جنگلات کے فروغ میں حکومت کا شانہ بشانہ کام کرے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو ختم کیا جاسکے۔ قبل ازیں وزیر علیٰ اور صوبائی وزیر جنگلات نے چڑےا گھر مےں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے۔