ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں شدید گرمی، ماحولیاتی آلودگی کے باعث جلدی امراض میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں شدید گرمی، ماحولیاتی آلودگی کے باعث جلدی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں شدید گرمی اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث جلدی امراض میں اضافہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ماہر ڈاکٹر اور سہولیات کی عدم دستیابی پر ایم ٹی آئی حکام اور محکمہ صحت سے ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اور گردو نواح میں شدید گرمی اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث جلدی امراض میں اضافہ ہورہا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال او پی ڈی میں ماہر امراض جلد اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوامی حلقوں نے چیئرمین ایم ٹی آئی سردار ارشد خان استرانہ اور ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر نسیم صباءمحسود سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال او پی ڈی میں ماہر امراض کی تعیناتی اور سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے، واضح رہے کہ قبل ازیں ماہر امراض جلد ڈاکٹر ایس ایم نذیر کی او پی ڈی میں روزانہ سیکڑوں مریض استفادہ حاصل کرتے تھے تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ماہر ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔