درہ آدم خےل سمال انڈسٹرےزدوسری جگہ منتقل کرنے پر جواب طلب
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے درہ آدم خیل میں سمال انڈسٹریز کے قیام کے لئے مختص فنڈز دوسری جگہ منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری انڈسٹریز اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درہ آدم خیل میں سمال انڈسٹریز کے قیام کا منصوبہ 2003 کا ہے لیکن 16 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک یہ منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا ہے پانچ مرتبہ اس کے سائٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور اب چھٹی بار پھر تبدیل کررہے ہیں جبکہ سمال انڈسٹریز کے فنڈز کو بھی دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے فاضل بینچ نے سیکرٹری انڈسٹریز اور ڈی سی کوہاٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا