وزیراعظم کا وژ ن ہے غریبوں کو سستی چھت فراہم کی جائے،نعیم الحق

وزیراعظم کا وژ ن ہے غریبوں کو سستی چھت فراہم کی جائے،نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے پچاس لاکھ گھر وں کی تعمیر میں اسلام آباد کی ہاوسنگ سوسائیٹز سے استفادہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کلین اینڈ گرین اسلام آباد میں سول سوسائٹی انتظامیہ اور شہر کی کوآپریٹو سوسائٹییز کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژ ن ہے کہ ملک کے ہر غریب شہری کو سستی صاف ستھری اور معیاری چھت فراہم کی جائے،یہی وجہ ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا ذکر تحریک انصاف کے منشور میں کیاگیا،آ ج کا پاکستان گزرے کل سے بہتر ہوا ہے ،اور اسکی بنیادی وجہ تحریک انصاف کی گڈ گورننس اور کرپشن پہ زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، وہ اسلام آباد کوآپریٹو الائنس کے نائب صدر اور سی بی آر سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ،نعیم الحق نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا،لیکن اب وقت آگیا ہے کہ احتساب کا پہیہ چلے،ہمارا یقین ہے کہ اس آمدہ لوٹی رقم سے ملک بہتر انداز میں چلے گا اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں بھی آسانی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز اصل میں حکومت کے کرنے کا کام کررہی ہیں لیکن آج وہاں پہ گھر اس قدر مہنگے ہوگئے ہیں کہ عام آدمی کیلئے رہائش کا حصول ممکن نہیں رہا ،وزیراعظم نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ملکی ایکسپرٹس سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس موقع پر صدر اسلام آباد کوآپریٹو الائنس الطاف احمد بٹ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا پچاس لاکھ گھر بنانے کاخواب نا ممکن نہیں اسلام آباد کی سوسائٹییز میں اسوقت اتنا پوٹینشل موجود ہے کہ وہ وزیراعظم کے اس پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ آئی سی اے کا پلیٹ فارم پچاس لاکھ گھر وں کی تعمیر کیلئے اپنی خدمات پیش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی مدد ہم کرسکیں تو یہ اعزاز ہوگا۔
نعیم الحق