ڈیرہ میں سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر 3 بیوپاری گرفتار

ڈیرہ میں سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر 3 بیوپاری گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منڈی مویشیاں کے علاوہ سڑک کنارے قربانی کے جانور فروخت کرنے پر عائد پابندی کیخلاف ورزی پر کینٹ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی جانب سے منڈی مویشیاں کے باہر اور سرکلر روڈز پر قربانی کے جانوروں کی خریدو فرخت پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے اس حوالے سے گزشتہ روز کینٹ پولیس نے شکایت پر شمالی سرکلر روڈ پر بھیڑ بکریاں فروخت کرنے والے تین افراد محمد عرفان ولد فضل الرحمن، نعمت اللہ ولد امیر عطاء اللہ سکنائے باران آباد اور محمد اسلم ولد محمد جان سکنہ گرین ٹاؤن کو دفعہ144کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...