ڈیرہ‘ اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ‘ 1 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)اراضی کے تنازعہ پر مسلح ملزمان کی مخالف پر فائرنگ، زخمی شخص کی رپورٹ پر 6ملزمان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سول کوارٹرز ٹانک روڈ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونیوالے حزب اللہ ولد ظہور خان محسود سکنہ بلال آباد نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ سول کوارٹرز ٹانک روڈ کے قریب ملزمان محمد علی ولد کرم علی،تنویر ولد امت اقوام محسود ساکنائے منیز آباد، علی زمان، شیر زمان پسران سالار خان محسود سکنائے ظفر آباد نے قتل کی نیت سے مجھ پر فائرنگ کی۔ زخمی شخص کے مطابق اس کا ملزمان سے اراضی کا تنازعہ ہے جس پر ملزمان نے یہ اقدام اٹھایا۔ صدر پولیس نے زخمی حزب اللہ کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ زخمی ہونیوالا حزب اللہ محسود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان آفس کا سٹینو ہے۔