ائیر کموڈورسیداحمر رضا پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

ائیر کموڈورسیداحمر رضا پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

اسلام آباد(آن لائن)ائیر کموڈورسیداحمر رضا کو پاک فضائیہ کا نیا ترجمان مقررکردیا گیا۔ ائیر کموڈور سید احمر رضا نے جون1994 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فلائنگ سکواڈرن او ر ایک سپورٹ ونگ کی کمان کی۔ آپ ایک آپریشنل ائیر بیس پر بطور سٹاف آپریشنز آفیسر اور ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ریویو بورڈ کے ممبر آپریشنز بھی تعینات رہے۔ آپ ایک کوالیفایڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے پرائمری فلائنگ ٹریننگ ونگ میں بطور انسٹرکٹر پائلٹ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ پی اے ایف ائیروار کالج اور ملائیشین آرمڈ فورسز سٹاف کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ترجمان مقرر

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...