وزیراعلیٰ محمود خان کا ضلع خیبر ہیڈکوارٹرہسپتال کا اچانک دورہ، مسائل ومشکلات کے انبار

وزیراعلیٰ محمود خان کا ضلع خیبر ہیڈکوارٹرہسپتال کا اچانک دورہ، مسائل ...

خیبر(بیورورپورٹ)وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان کا ضلع خیبر ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں نئے بلاکس بھی دیکھیں اس موقع پر عوام کا جمی غفیر جمع ہو گئی اور وزیراعلی کو ہسپتال کے متعلق شکایات کے انبار لگا دئیے میڈیا نمائندگا ن اور عام لوگوں نے وزیرا علی کو گز شتہ دس سالوں سے گا ئناکالوجسٹ ڈاکٹر کی پوسٹ خالی سمیت ایمرجنسی،لیبرووم میں مریضوں سے ہزاروں روپے لینے اور او ٹی میں آپریشن نہ ہونے کی شکایات کی جبکہ میڈیا نمائندگا ن نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بتا یا کہ تقریبا آٹھ سال پہلے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان سابق گو رنر نے کیا تھا جس کے لئے کروڑوں روپے کی مشینری بھی خرید لی گئی جو اب گوادموں میں پڑی ہیں اور اپ گریڈیشن کا معاملہ لٹک گیا ہیں اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ وہ عوامی نمائندہ ہے وہ ہسپتا ل سٹاف سے ملنے کیلئے نہیں آیا ہیں بلکہ عوا م کے مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے آیا ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے اند ہسپتال میں گائناکالو جسٹ تعینات کی جائے گی اور ہسپتال اپ گریڈیشن عمل کو بھی تیز کر ینگے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل آہستہ آہستہ حل کئے جا ئیں گیااس موقع پر وزیر اعلی نے ایم ایس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وقت میں کسی مریض کا پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن شکایات مل گئی تو سخت کا روائی کرینگے اور لیبارٹری،ایکسر ے،الٹراساونڈ سمیت ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات بہتر بنائیں اور عوام کی خدمت صحیح معنوں میں کریں

مزید : صفحہ اول


loading...