کوئٹہ، تھانہ سٹی کے قریب دھماکے میں 4افراد جاں بحق، بچوں سمیت 25شدید زخمی

کوئٹہ، تھانہ سٹی کے قریب دھماکے میں 4افراد جاں بحق، بچوں سمیت 25شدید زخمی

  کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 4 افراد شہید جبکہ 25 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے پاس پولیس وین کے قریب ہوا ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار، خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سول اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ دھماکہ

مزید : صفحہ اول


loading...