چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نوازکا بیان قلمبند،نیب آفس سے روانہ

چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نوازکا بیان قلمبند،نیب آفس سے روانہ
چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نوازکا بیان قلمبند،نیب آفس سے روانہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز چودھری شوگر ملز کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد نیب آفس سے روانہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں آج نیب نے طلب کررکھاتھا،نیب لاہور نے حسن اور حسین نوازسمیت عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی آج طلب کررکھا ہے، مریم نواز پیشی کیلئے نیب آفس پہنچیںتو لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن صفدر کے ہمراہ نیب آفس پہنچیں،نیب کی 3 رکنی تفتیشی ٹیم نے مریم نواز سے 45 منٹ چودھری شوگر ملز سے متعلق سوالات کئے اور انہیں ایک سوالنامہ دیدیاجس کا ان سے 7 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔نیب لاہور میں طلب کئے گئے تمام افراد چودھری شوگر ملز میں کروڑوں روپے کے شیئر ہولڈرز ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...