لیگی رہنماوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں،فردوس عاشق اعوان

لیگی رہنماوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں،فردوس عاشق اعوان
لیگی رہنماوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی رہنماوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں،ان کے پاس اپنی بےگناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لئے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔"مال مفت دل بےرحم"کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کے بیان پر کہا ہے کہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں؟کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا،لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...