وزیراعظم نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،فواد چودھری

وزیراعظم نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل ...
وزیراعظم نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،فواد چودھری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کے امکانات کا جائزہ اور عملی اقدامات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کابینہ نے کل ایک اہم فیصلہ کیا،وزیراعظم نے ہائی پاور کمیٹی بنادی ہے،کمیٹی ایسے قیدیوں کے مقدمات کاجائزہ لےگی جو قتل،منشیات،منی لانڈرنگ ،سنگین جرائم میں ملوث نہیں،فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جوقیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں،ان کی رہائی کے امکانات کاجائزہ اورعملی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...