روٹی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم عمران خان نے سب سے شاندار حکم جاری کر دیا

روٹی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم عمران خان نے سب سے شاندار حکم جاری کر دیا
روٹی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم عمران خان نے سب سے شاندار حکم جاری کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پرانی قیمتیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ دی جس میں انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بلوچستان، وزیرستان اور راولپنڈی میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے روٹی کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے روٹی کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کا حکم دیا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ایوان صدر کے گفٹ اور انٹرٹینمنٹ الاؤنس بحال کرنے کی سمری مسترد کردی ہے۔

مزید : قومی


loading...